کراچی (اے بی این نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 187 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 323 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 989 روپے اضافے سے 368,074 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11.87 ڈالر اضافے سے 4088 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
مزید پڑھیں:مون سون کا آغاز ہونے کا امکان، موسم کی اہم اپڈیٹ















