اسلام آباد(اوصاف نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر پاکستان کی آئل انڈسٹری اور حکومت کے درمیان ایک بڑا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور ریفائنریز نے الزام عائد کیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی پریمیم اور پلاٹس (Platts) کے اوسط نرخوں کا غلط حساب کتاب لگایا، جس کے نتیجے میں، صنعت کے دعوے کے مطابق، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 45 روپے فی لیٹر اور موٹر سپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کی حد سے زیادہ (اضافی) کمی کر دی گئی۔
آئل انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے شیئر کیے گئے حساب کتاب کے مطابق اوگرا نے قیمتوں کے حالیہ پندرہ روزہ جائزے کے دوران پریمیئم کے اصل اخراجات اور لاگو ہونے والے پلاٹس کے اوسط نرخوں کو مکمل طور پر شامل نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: آج بروز جمعہ26 جون موسم کی تازہ ترین صورتحال















