اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں پر کتنا ٹیکس؟ مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں پر کتنا ٹیکس؟ مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتوں میں ٹیکس وصولی کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتوں کا تقریباً 29 فیصد ٹیکس میں شامل ہے۔ ایک لیٹر پیٹرول پر کل 88 روپے 7 پیسے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 32 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 66 روپے 25 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2.50 کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 91 روپے 15 پیسے ٹیکس شامل ہے۔ جس میں15 روپے 68 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 72 روپے 97 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2.50 کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے 28 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ جانیے موسم کی تازہ اپڈیٹ

متعلقہ خبریں