اہم خبریں

لاہور ہائیکورٹ میں 10 نئے ججز کی تقرری کا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور(اے بی این نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں 10 نئے ججز کی تقرری کا فیصلہ کر لیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سمیت تمام جوڈیشل کمیشن کے ممبران سے 4 جولائی تک نام مانگ لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پہلے مرحلے 10ججز کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں سئنیر اور قابل وکلا کو لاہور ہائیکورٹ کا جج مقرر کرنے کے لیے 4جولائی تک نامزدگیاں جمع کروانے کا کہا گیا ہے۔

سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت جوڈیشل کمیشن کے تمام ممبران کو آگاہ کیا گیا ہے کہ 4جولائی تک 10خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے سئنیر قابل اور شفاف کردار کے حامل وکلا کو نامزد کرکے نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال کیے جائیں، جس کے بعد جوڈیشل کمیشن باضابطہ طور پر اجلاس طلب کرے گا۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی کل ججز کی آسامیوں کی تعداد 60 ہے، اس وقت 41 ججز فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ 19 ججز کی آسامیاں خالی ہیں۔
مزید پڑھیں: مہنگائی کا دباؤ برقرار، سالانہ شرح 15.28 فیصد تک پہنچ گئی

متعلقہ خبریں