لاہور (اے بی این نیوز) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے لیے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔
لاہور سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے لیے 19 جون کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا، جماعت اسلامی جمعے کو تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر بڑے مظاہرے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اب پیٹرول کی قیمتوں میں 10 یا 15 روپے کی کمی سے کام نہیں چلے گا، پیٹرول کی قیمت فوری طور پر 225 روپے فی لیٹر پر لائی جائے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تین سال کے لیے پیٹرول کی قیمتیں منجمد کی جائیں، ایران امریکا معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں۔
جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ حکومت 150 روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے جس میں پٹرول پر 116 روپے لیوی بھی شامل ہے۔ پیٹرول پر لیوی فی الفور کم کی جائے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ غریب اور متوسط طبقے کے لوگ کب تک شاہی خزانے کا بوجھ اٹھائیں گے۔ بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی کم کی جائیں۔
مزید پڑھیں:یو اے ای سے بڑی خبر سامنے آگئی،جانیے اہم اپڈیٹ















