کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان نے بھارتی طیاروں پر اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی 24 جولائی کی صبح تک بڑھا دی ہے۔
پی اے اے کے مطابق ہندوستانی طیاروں (سول اور ملٹری) پر پابندی 16 جون کی شام 5:50 بجے سے 24 جولائی کی صبح 4:59 بجے تک ہوگی۔
مزید پڑھیں:بڑی خبر، وفاقی کابینہ میں بڑا ردوبدل، کئی وزرا کی تبدیلی کا امکان















