پشاور (اے بی این نیوز) سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پاس کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ میری خیبرپختونخوا وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے بات ہوئی ہے۔ آئین کا آرٹیکل 125 آپ کو 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے دوٹوک کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں کیا جائے گا۔ کسی بھی بحث کے لیے پی ٹی آئی کے بانی کو شامل کرنا ضروری ہے۔ 30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو کے پی میں 3 ماہ کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ معاہدے میں خطے کے تمام ممالک نے مثبت کردار ادا کیا اور پاکستان اور قطر کا کردار قابل تحسین ہے۔
مزید پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل سستے ہونے کا امکان،عوام کیلئے بڑی خوشخبری















