اہم خبریں

بڑی خبر،ایران کا اہم فیصلہ سامنے آگیا، جانیے مکمل تفصیلات

بڑی خبر،ایران کا اہم فیصلہ سامنے آگیا، جانیے مکمل تفصیلات

تہران (اے بی این نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کو نظر انداز کر کے علاقائی سلامتی پیدا نہیں کی جا سکتی۔

ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ نیا سیکورٹی ڈھانچہ تمام ممالک کی شمولیت اور اجتماعی تعاون کی بنیاد پر قائم کیا جانا چاہیے۔ پائیدار سلامتی، اقتصادی ترقی اور علاقائی استحکام باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغی نے کہا کہ ایل آئی پی معاہدے کا بنیادی ہدف جنگ کا فوری خاتمہ ہے۔ اس مرحلے پر جوہری پروگرام سے متعلق کوئی شق ایم او یو کا حصہ نہیں ہے۔ معاہدے پر اگلے ایک یا دو روز میں دستخط ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ ایران مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کب ہوں گے؟ تنازعہ جاری ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران آج مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کریں گے۔ ورچوئل میٹنگ میں پاکستان اور قطر کی ثالثی کی جائے گی۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کی شرکت متوقع ہے۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر، ملک بھر میں عام تعطیلات کا امکان

متعلقہ خبریں