کراچی (اے بی این نیوز) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتہ کو سونے کی فی اونس قیمت میں 43 ڈالر 70 سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 219 ڈالر تک پہنچ گئی۔
اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت 4370 روپے اضافے سے 4 لاکھ 44 ہزار 336 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 3933 روپے اضافے سے 3 لاکھ 79 ہزار 880 روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 200 روپے اضافے سے 7 ہزار 279 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 171 روپے اضافے سے 6 ہزار 199 روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں:قومی ٹیم سے متعلق اہم فیصلہ، کرکٹ شائقین متوجہ















