اسلام آباد (اے بی این نیوز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (اے آئی او یو) نے خزاں سمسٹر 2026 کے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا۔
میٹرک سے پی ایچ ڈی کی سطح تک کے تمام تعلیمی پروگراموں میں داخلے یکم جولائی 2026 سے ملک بھر میں بیک وقت شروع ہوں گے۔ داخلہ کی یہ سہولت چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی علاقہ جات میں دستیاب ہوگی۔
دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں اور بین الاقوامی طلباء کو بھی مختلف سطحوں کے تعلیمی پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یکم جولائی سے یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر www.aiou.edu.pk آن لائن دستیاب ہوں گے تاکہ طلباء گھر بیٹھے باآسانی درخواست دے سکیں۔
طلباء کی موثر رہنمائی اور تعاون کو یقینی بنانے کے لیے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے ملک بھر میں قائم یونیورسٹی کے 53 علاقائی دفاتر کے منتظمین کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
ہدایات کے مطابق داخلوں کے آغاز سے قبل تمام علاقائی کیمپسز میں سٹوڈنٹ فیسیلیٹیشن ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔ ان ڈیسکوں پر طلبہ کو داخلہ کے طریقہ کار کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی جبکہ آن لائن درخواست دینے میں مدد کے لیے مفت کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔
یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد تعلیم تک رسائی کو مزید آسان بنانا اور طلباء کو جدید سہولیات کے ساتھ بہتر رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:اہم عالمی پیش رفت،ٹرمپ کا ایران کے بارے میں بڑا عندیہ















