اہم خبریں

بڑی خبر، پیپلز پارٹی کا فارم 45 فراہم نہ کیے جانے کا دعویٰ

بڑی خبر، پیپلز پارٹی کا فارم 45 فراہم نہ کیے جانے کا دعویٰ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کے دوران فارم 45 فراہم نہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک بیان میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کو فارم 45 فراہم نہیں کیا جا رہا، ہمیں کہا جا رہا ہے کہ ابھی چلے جائیں۔

نیئر حسین بخاری نے کہا کہ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کرکے انہیں معاملے سے آگاہ کیا ہے اور الیکشن کمیشن فوری طور پر اپنا کردار ادا کرے۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا کہنا تھا کہ پورے گلگت بلتستان میں انتخابات پرامن ماحول میں ہوئے اور ابھی تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

چیف الیکشن کمشنر نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور انتخابی عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ سٹیشنوں پر موجود ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں اور عوام نے انتخابی عمل میں بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا۔
مزید پڑھیں‌:گلگت بلتستان انتخابات، غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہونا شروع

متعلقہ خبریں