راولپنڈی(اے بی این نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ زندگی کا ایک عجوبہ کام جو 50 سال پہلے کرنا چاہیے تھا اب کر رہا ہوں۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ڈسٹرکٹ بار روالپنؔڈی میں اپنی رکنیت بحالی کی درخواست دائر کر دی ہے۔
انہوں نے سردار رزاق کے چیمبر کے ذریعہ ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت کی بحالی کی درخواست دائر کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مجھے بار کی رکنیت پچاس سال قبل حاصل کرنی چاہیے تھے۔
زندگی کا ایک عجوبہ کام جو بہت سال پہلے کرنا چاہیے تھا، وہ اب کر رہا ہوں۔ سابق وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت بحال ہو گئی تو بار کی سیاست نہیں کروں گا بلکہ صرف سردار رازق کے چیمبر میں بیٹھ کر پریکٹس کروں گا۔
دریں اثنا انسداد دہشت گردی عدالت میں شیخ رشید کی درخواست پر سماعت ہوئی اور عدالت نے سابق وزیر داخلہ کے عمرے پر جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
مزید پڑھیں۔وفاقی ترقیاتی بجٹ 1126 ارب روپے کرنے کی تجویز، انفراسٹرکچر کو اولین ترجیح















