اہم خبریں

پنجاب بجٹ کے حوالے سے اہم خبر،عوام کیلئے بڑا اعلان متوقع

پنجاب بجٹ کے حوالے سے اہم خبر،عوام کیلئے بڑا اعلان متوقع

لاہور (اے بی این نیوز) پنجاب حکومت مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، آئندہ بجٹ میں کئی ترقیاتی سکیموں کو اہمیت دی جا رہی ہے۔

آئندہ بجٹ میں شہری علاقوں کے علاوہ دیہی علاقوں پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں ترقی، انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل پنجاب اور عوامی ریلیف کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پنجاب کا کل بجٹ 6 کھرب روپے کے قریب ہو سکتا ہے جس میں ترقیاتی پروگراموں کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں‌:لیسکو کے خلاف ٹویٹ کا معاملہ،بڑی پیش رفت سامنے آگئی

متعلقہ خبریں