اسلام آباد(اے بی این نیوز)اوگرا نے لائٹ ڈیزل 30روپے 61پیسے اورمٹی کا تیل 41روپے 44پیسے فی لٹر سستا کر دیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
قومی نیوز چینل کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں30روپے 61پیسے فی لٹرکمی کردی گئی،لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 244روپے 93پیسے مقرر کر دی گئی،مٹی کا تیل 41روپے 44پیسے فی لٹر سستا ہو گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 272روپے مقرر کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل پر لیوی کی شرح10روپے 93پیسے فی لٹر بڑھا کر 68روپے 93پیسے کردی گئی ،مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے برقرار ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ناراض ایم پی ایز کو منانے کیلئے متحرک














