اہم خبریں

سرکاری اور نجی سکولوں میں سمر کیمپ لگانے کی اجازت دے دی

سرکاری اور نجی سکولوں کیلئے حکومت کا بڑا اعلان

لاہور (اے بی این نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے یکم جون سے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں میں سمر کیمپ لگانے کی اجازت دے دی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق سمر کیمپ یکم جون سے 30 جون تک جاری رہیں گے۔خط میں کہا گیا ہے کہ سمر کیمپ صرف پیر سے جمعرات صبح 7 بجے سے صبح 10 بجے تک منعقد کیے جاسکیں گے جبکہ سمر کیمپ جمعہ کو بند رہیں گے۔

حکام کے مطابق سمر کیمپ میں تمام کلاسز کے طلباء شرکت کر سکیں گے تاہم شرکت لازمی نہیں ہوگی اور والدین کی اجازت ضروری قرار دی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ پرائیویٹ اسکول سمر کیمپس کے نام پر اضافی فیس نہیں لے سکیں گے۔

خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سرگرمیاں کلاس رومز اور انڈور ماحول میں کرائی جائیں، جبکہ اسکول انتظامیہ ٹھنڈے پانی، صفائی، پنکھے اور پاور بیک اپ کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

حکام کے مطابق سمر کیمپ میں شرکت کرنے والے طلباء کے لیے یونیفارم لازمی نہیں ہوگا اور انہیں موسم کے مطابق کپڑے پہننے کی اجازت ہوگی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے خبردار کیا ہے کہ حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان اور آسٹریلیا کے پہلے ون ڈے میں ٹاس کا فیصلہ آگیا

متعلقہ خبریں