لندن (اے بی این نیوز) برطانوی اخباردی ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے شہید رہنما سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای (Ayatollah Ali Khamenei)کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
دی ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ جمعرات کو تہران میں سخت سیکیورٹی کے درمیان ادا کی گئی، نماز جنازہ میں علی خامنہ ای کے اہل خانہ اور بعض سرکاری افسران نے شرکت کی۔ اس خبر کی تاحال دیگر ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے ایران کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔
یاد رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کو ان کے خاندان کے بعض افراد سمیت 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے پہلے دن شہید کر دیا گیا تھا۔
ان کے ساتھ کئی اعلیٰ ایرانی فوجی کمانڈر اور مشیر بھی شہید ہوئے جن میں میجر جنرل عبدالرحیم موسوی، ریئر ایڈمرل علی شمخانی اور میجر جنرل محمد پاکپور شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان،بڑی خوشخبری















