اہم خبریں

ایران کے سپریم لیڈر کا اہم پیغام،جانیے بڑی خبر

تہران (اے بی این نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل اسلامی جمہوریہ ایران کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مسلط کردہ جنگ، معاشی دباؤ اور سیاسی اور پروپیگنڈے کے محاصرے کے بعد دشمن کا اندھا منصوبہ یہ ہے کہ وہ اپنی فوجی ناکامیوں کا ازالہ کرنے اور قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے لیے تقسیم اور انتشار پیدا کرے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے نئے اجلاس کے آغاز کے موقع پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کے قوانین کا براہ راست عوام سے تعلق ہے اور وہ قومی ترقی کے لیے اسپیکر باقر قالیباف کی خدمات کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ نے قومی اتحاد میں بھرپور کردار ادا کیا۔ ارکان پارلیمنٹ کو اپنے عمل سے امید کا محور بنا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:امریکا نے ایران پر نئی پابندی عائد کر دی،بڑی خبر سامنے آگئی

متعلقہ خبریں