راولپنڈی(نیوز ڈیسک)مری کے سرکل بکوٹ یو سی پلک میں قربانی کے لیے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا۔علاقہ مکینوں کے مطابق بیل کو گاڑی سے اتارا گیا تو وہ بے قابو ہوکر ملحقہ گھر کی چھت پر چلا گیا ، چھت پر کوئی رکاوٹ نہ ہونے کے باعث بیل گہری کھائی میں جاگرا۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بلندی سے گر کے بیل شدید زخمی ہوگیا جسے موقع پر ہی ذبح کردیا گیا ۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جاری ہے اور مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔
کراچی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد کیے گئے جس میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحا لی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔
مزید پڑھیں۔کراچی سندھ سے الگ نہیں ہو سکتا، تقسیم کی سیاست کسی صورت قبول نہیں، ترجمان سندھ حکومت















