اہم خبریں

دنیا کا مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈہ 2035 میں ہمیشہ کیلئے بند کردیا جائے گا

دبئی(نیوز ڈیسک)دنیا کے مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں شمار ہونے والا دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سال 2035 میں مستقل طور پر بند کر دیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق دبئی حکومت تمام فلائٹ آپریشنز کو نئے اور وسیع تر المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کرے گی۔ جہاں اس وقت تقریباً 28 ارب پاؤنڈ مالیت کے توسیعی منصوبے پر کام جاری ہے۔

نئے ایئرپورٹ پر دبئی کی معروف فضائی کمپنیوں ایمریٹس اور فلائی دبئی سمیت تمام ملکی و بین الاقوامی پروازیں منتقل کی جائیں گی۔

توسیعی منصوبہ مکمل ہونے کے بعد المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سالانہ تقریباً 26 کروڑ مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔ جس کے بعد یہ دنیا کا سب سے بڑا فضائی مرکز بن جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق نئے ایئرپورٹ میں 5 متوازی رن ویز اور 400 سے زائد طیاروں کے لیے گیٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ جبکہ جدید اسمارٹ سسٹمز اور مسافروں کے لیے جدید سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

دبئی ایئرپورٹس کے سی ای او نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کے قریب دو بڑے فضائی مراکز چلانا معاشی طور پر فائدہ مند نہیں، اسی لیے مستقبل میں تمام سروسز نئے ایئرپورٹ منتقل کردی جائیں گی۔

مزید پڑھیں۔پاکستان کے ثالثی کردار کی عالمی سطح پر پذیرائی جاری

متعلقہ خبریں