گلگت (اے بی این نیوز) گلگت بلتستان میں عام انتخابات 2026 کی مہم کے دوران سرکاری ملازم کے ووٹ سے متعلق دھاندلی کے الزام میں پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے سٹی چلاس تھانے میں درج کی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں سابق وزیراعلیٰ گلبر خان کے بھتیجے اور تانگیر سے الیکشن لڑنے والے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار خوش محمد کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ایس ایس پی کی جعلی سٹیمپ کا انکشاف ہوا ہے تاہم پولیس نے کارروائی کی ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے جعلی سرکاری سٹیمپ لگا کر بلٹ پیپر تیار کیا اور شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ جمع کرایا۔انہوں نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی دستاویزات کیس کی مزید تفتیش جاری ہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، جعلسازی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں عام انتخابات 7 جون 2026 کو ہوں گے۔
مزید پڑھیں:عازمین حج کا کیس دائر کرنے کا اعلان،بڑی خبر سامنے آگئی















