اہم خبریں

عیدالاضحیٰ:اسلام آباد اور راولپنڈی میں نماز کے اوقات کا اعلان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلام آباد اور راولپنڈی میں عید الاضحی کی نماز کے اوقات جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو ان کی ادائیگی میں آسانی ہو۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کی مساجد اور عیدگاہوں میں نماز عید الاضحی کے بڑے اجتماعات کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، مقامی محکمہ اوقاف اور مختلف مساجد کی انتظامیہ نے تفصیلی اوقات کا اعلان کر دیا ہے۔

جڑواں شہروں میں عید الاضحی کی نماز کے اوقات:
فیصل مسجد – 6:30 AM (امام: ڈاکٹر محمد الیاس)
اسلام آباد یونیورسٹی I8 مرکز – صبح 6:00 بجے (امام: مفتی ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی)
جامع مسجد مدنی، ڈھوک منشی چکلالہ 6:15 AM (امام: مولانا محمد محفوظ ضیائی)
جامع مسجد ڈی بلاک، میڈیا ٹاؤن – 6:15 AM
مرکزی عیدگاہ شریف، راولپنڈی – 6:30 AM (امام: مولانا حافظ محمد اقبال رضوی)
جامع مسجد غوثیہ تہخانے والی، عزیز آباد – 6:30 AM (امام: علامہ محمد حیدر علوی)
جامع مسجد سی بلاک، میڈیا ٹاؤن – صبح 7:00 بجے (امام: مفتی محمد جہانگیر)
اسلامک ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ، گلبرگ گرین – صبح 7:00 بجے (امام: علامہ سید عبید ریحان شاہ)
جامع مسجد انوارِ مدینہ، ایک بلاک میڈیا ٹاؤن – صبح 6:45 بجے (امام: مفتی ڈاکٹر محمد ظہور جلالی)
آستانہ عالیہ نقشبندیہ عالیہ، گلی 7-B بہارہ کہو – 6:45 AM (امام: پیر عبید احمد عبید)
مرکزی جامع مسجد محمد جان، ٹینچ بھاٹا، راولپنڈی – 7:30 AM (امام: مولانا رضا المصطفیٰ نورانی)
ادارہ تعلیمات اسلامیہ، G-11 سیکٹر – صبح 8:00 بجے (امام: علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ)
DHA اسلام آباد-راولپنڈی کی مساجد میں، کئی اجتماعات عام طور پر صبح 7:30 بجے سے شروع ہوتے ہیں (کئی مراحل میں، پہلی جماعت صبح 8:00 بجے کے قریب ہوگی)۔
مزید پڑھیں‌:ملک میں زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے باہر نکل آئے

متعلقہ خبریں