اہم خبریں

ایران امریکامتوقع معاہدہ،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

دبئی (اے بی این نیوز)ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے امکانات روشن ہونے کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایشیائی منڈیوں میں پیر کے روز ابتدائی کاروبار کے دوران تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کی نمایاں کمی دیکھی گئی۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 5.1 فیصد کمی کے بعد 98.22 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 5.2 فیصد گر کر 91.57 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

یہ کمی امریکا اور ایران کے درمیان مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ معاہدے کی امیدوں کے باعث سامنے آئی، اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کی فوری تکمیل کے امکانات کو کم قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ معاہدے میں جلد بازی نہ کی جائے۔
مزید پڑھیں: آج بروزپیر 25 مئی سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں