لداخ (اے بی این نیوز) بھارت کی سیاست زدہ فوج، ناکارہ فضائیہ اور سول ایوی ایشن نظام ایک بار پھر دنیا بھر میں جگ ہنسائی اور رسوائی کا سبب بن گئے۔ مقبوضہ لداخ میں بھارتی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں میجر جنرل سمیت 3 بھارتی فوجی افسر زخمی ہو گئے۔
بھارتی جریدے ’’دی ٹائمز آف انڈیا‘‘ کے مطابق حادثہ مقبوضہ لداخ میں پیش آیا جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے نے ایک بار پھر بھارتی فوجی ایوی ایشن کے فرسودہ نظام اور ناقص حفاظتی انتظامات کو بے نقاب کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ 10 برسوں کے دوران بھارتی فوج کے 10 چیتا ہیلی کاپٹر مختلف حادثات میں تباہ ہو چکے ہیں، جس سے بھارتی دفاعی نظام کی کمزوری واضح ہوتی ہے۔
امریکی آن لائن جریدے ’’گلوبل ڈیفنس کور‘‘ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2026 کے دوران بھارتی فضائیہ کو بڑے نقصانات کا سامنا رہا اور اب تک 11 لڑاکا طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہو چکا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فضائیہ میں بار بار پیش آنے والے حادثات نے تربیتی نظام، تکنیکی صلاحیت اور طیاروں کی دیکھ بھال کے معیار پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے رافیل طیاروں کی خریداری میں کرپشن، کمیشن خوری اور ملی بھگت کے الزامات بھی دہرائے ہیں، جس سے دفاعی معاہدوں کی شفافیت مزید مشکوک ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا ’’انڈیا ٹو ڈے‘‘ نے بھی سول ایوی ایشن کے شعبے میں سنگین تکنیکی خرابیوں کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جنوری 2025 سے فروری 2026 تک آڈٹ کیے گئے 754 کمرشل طیاروں میں 377 بار تکنیکی خرابیاں رپورٹ ہوئیں۔
ماہرین کے مطابق مسلسل فضائی حادثات، آپریشنل ناکامیاں اور تکنیکی خرابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارتی فوج اور سول ایوی ایشن کا نظام شدید بحران کا شکار ہو چکا ہے جبکہ حفاظتی معیار بھی تیزی سے تنزلی کا شکار ہیں۔
مزید پڑھیں: آج بروز اتوار 24 مئی ایرانی ریال کی تازہ ترین شرح















