نیو دہلی (اے بی این نیوز)پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، بھارت میں پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہو گیا۔
خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث بھارت میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، رواں ماہ کے دوران قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کر دیا گیا ہے۔
بھارتی سرکاری آئل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں 87 پیسے اضافہ ہونے سے نئی فی لیٹر قیمت 99.51 بھارتی روپے ہو گئی ہے۔
مٹی کا تیل مزید مہنگا ہو گیا۔
ڈیزل کی قیمت میں 91 پیسے کا اضافہ ہونے سے نئی فی لیٹر قیمت 92.49 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں پیٹرول وڈیزل سستا ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پشاور،جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے والے 14 افغان شہری گرفتار















