اسلام آباد(اے بی این نیوز)ملک میں پیٹرول و ڈیزل سستا جبکہ مٹی کا تیل مزید مہنگا ہو گیا ہے۔
مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 71 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کےتیل کی نئی قیمت 313روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 402 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا عید الاضحی پر 4 چھٹیوں کا اعلان















