انقرہ(اے بی این نیوز) ترک عدالت نے اپوزیشن جماعت سی ایچ پی کی قیادت کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا۔
ترکیےکی عدالت نے اپوزیشن جماعت سی ایچ پی کی قیادت کا انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر اوزگُراوزل کو عہدے سے ہٹا دیا۔
عدالت نے سابق چیئرمین کمال قلیچ دار اوغلوکو دوبارہ پارٹی قیادت سونپنے کا حکم دے دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر اوزگُراوزل پر انتخاب میں بے ضابطگیوں اور مبینہ ووٹ خریدنے کے الزامات تھے۔
ترکیے کے اپوزیشن لیڈراوزگُراوزل نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے سپریم کورٹ آف اپیلز سے رجوع کر لیا ہے ، اعلیٰ عدالت سے فیصلے کے کالعدم ہونے کی توقع ہے۔
ترک اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ نہ پارٹی اور نہ ہی ملک اس بغاوت کے آگے جھکیں گے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں نے عدالتی کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، کئی نئے کھلاڑی بھی شامل















