اہم خبریں

سابق کپتان کا انتقال،کرکٹ دنیا سوگوار

لندن (اے بی این نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم( England cricket team) کے سابق کپتان مائیک اسمتھ 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب(Warwickshire County Cricket Club) کے مطابق سابق کپتان، جو اپنے ابتدائی نام “MJK” سے بھی جانے جاتے تھے، پیر کے روز وفات پا گئے۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز مائیک اسمتھ نے 1958 میں انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور مجموعی طور پر 50 ٹیسٹ میچ کھیلے، جن میں 25 میں انہوں نے ٹیم کی قیادت کی۔

کلب کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا اور انہیں “واروکشائر بیئرز کا لیجنڈ” قرار دیا گیا۔

اپنے شاندار فرسٹ کلاس کیریئر میں انہوں نے 637 میچوں میں 39 ہزار 832 رنز بنائے، جو تاریخ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں 18ویں نمبر پر ہیں۔

مائیک اسمتھ صرف کرکٹ تک محدود نہیں رہے بلکہ انہوں نے 1964 میں انگلینڈ کی رگبی یونین ٹیم کی بھی نمائندگی کی۔ بعد ازاں وہ 1991 سے 1996 تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میچ ریفری بھی رہے۔
مزید پڑھیں‌:شکیرا ٹیکس فراڈ کیس کا عدالتی فیصلہ سامنے آ گیا

متعلقہ خبریں