اسلام آباد (اے بی این نیوز) بدھ کو گورنر ہاؤس لاہور میں شاندار سول ایوارڈز کی تقریب ہوئی جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے فن موسیقی میں شاندار خدمات کے اعتراف میں صدر پاکستان کی جانب سے معروف پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی (Singer Hadiqa Kayani)کو ستارہ امتیاز سے نوازا۔
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گورنر کی جانب سے ستارہ امتیاز وصول کرنے کی ویڈیو اور ستارہ امتیاز کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے حدیقہ کیانی نے لکھا کہ میں گزشتہ روز ستارہ امتیاز حاصل کر کے انتہائی فخر، خوشی اور عاجزی محسوس کر رہی ہوں۔ یہ بات میرے لیے اب بھی ناقابل یقین ہے کہ تمغہ امتیاز ملنے کے 20 سال بعد مجھے یہ اعزاز ملا۔
حدیقہ کیانی نے کہا کہ میں یہ اعزاز اپنے بیٹے، اپنے سامعین، مداحوں، خاندان اور ان تمام لوگوں کے نام کرتی ہوں جو برسوں سے اس سفر کا حصہ ہیں۔ میں تہہ دل سے مشکور ہوں کہ یہ سفر آج بھی آپ سب کے ساتھ جاری ہے۔
حدیقہ کیانی نے کہا کہ یہ ایک خوبصورت اتفاق ہے کہ اس بار بھی میں نے سرخ لباس پہنا تھا اور 20 سال قبل جب تمغہ امتیاز ملا تھا تو میں نے بھی سرخ لباس پہنا ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:انمول پنکی کیس میں اہم پیش رفت،تہلکہ خیز انکشافات















