اہم خبریں

پنکی کا وی آئی پی پروٹوکول ،جا نئے کتنے پولیس افسران کو نگل گیا

بدنام زمانہ منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف “پنکی”pinky کو عدالت میں پیشی کے دوران مبینہ طور پر شاہانہ انداز میں لے جایا گیا، بغیر ہتھکڑی اور خصوصی پروٹوکول کے ساتھ پیشی نے سیکیورٹی اور قانونی طریقہ کار پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ پولیس حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او گارڈن، تفتیشی افسر اور ایس آئی یو کے ایک انسپکٹر کو معطل کر دیا ہے۔ معطل اہلکاروں کو گارڈن ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

آئی جی سندھ کی جانب سے اس معاملے کی شفاف اور مکمل انکوائری کا حکم دیتے ہوئے اسے ساؤتھ زون کے سینئر پولیس افسر کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ انکوائری میں یہ جانچ کی جائے گی کہ کس کے حکم پر اور کس مقصد کے تحت ایک سنگین نوعیت کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ کو خصوصی سہولت فراہم کی گئی۔

ایران پر دوبارہ حملے؟ٹرمپ نے اہم اجلاس طلب کر لیا،پراجیکٹ فریڈم بحالی کے امکانات
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر ایس ایچ او کی ہدایت پر ملزمہ کو گاڑی میں بٹھا کر عدالت منتقل کیا گیا، جو کہ پولیس قواعد و ضوابط کی واضح خلاف ورزی سمجھی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی اہلکار کی جانب سے قانون سے ہٹ کر سہولت دینا یا پروٹوکول فراہم کرنا برداشت نہیں کیا جائے گا، اور تمام ذمہ داروں کا تعین کرکے سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں