اہم خبریں

قرعہ اندازی 15 مئی کو، جا نئے کون سے والے بانڈ کی

ملک بھر میں پرائز بانڈز Prize Bond رکھنے والے شہریوں کے لیے بڑی خبر سامنے آ گئی ہے کیونکہ 1500 روپے مالیت کے قومی پرائز بانڈز کی 106ویں قرعہ اندازی 15 مئی بروز جمعہ کو منعقد ہونے جا رہی ہے۔ اس اہم قرعہ اندازی کا انعقاد سیالکوٹ میں کیا جائے گا جہاں ہزاروں سرمایہ کاروں اور بانڈ ہولڈرز کی توجہ کامیاب نمبروں پر مرکوز ہوگی۔

ذرائع کے مطابق قرعہ اندازی کی تقریب صبح 8 بج کر 45 منٹ پر اسٹیٹ بینک کے بینکنگ ہال میں شروع ہوگی۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سرمایہ کار، کاروباری شخصیات اور پرائز بانڈز رکھنے والے شہری شریک ہوں گے۔ کامیاب نمبرز کا اعلان روایتی انداز میں کیا جائے گا جبکہ مکمل فہرست بعد ازاں جاری کر دی جائے گی۔

امریکہ نے ایران کیخلاف جنگ میں  29 ارب ڈالرز جھونک دیئے، کانگریس میں سخت پوچھ گچھ
اس بار بھی پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جو ایک خوش نصیب کے حصے میں آئے گی۔ اسی طرح دوسرے انعام کے طور پر تین افراد کو 10،10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، جبکہ تیسرے انعام میں ایک ہزار 696 خوش نصیب افراد کو 18 ہزار 500 روپے فی کس ملیں گے۔

متعلقہ خبریں