اہم خبریں

کتابوں پر پلاسٹک کور چڑھا نے پر پابندی

اسلام آباد میں کتابوں پر پلاسٹک کور چڑھانے پر پابندی عائدPlasticBan کر دی ہے۔ قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے نئے قانون کے تحت اب وفاقی دارالحکومت میں کوئی بھی دکاندار یا فروخت کنندہ پلاسٹک کور والی کتابیں فروخت یا تقسیم نہیں کر سکے گا، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے بھاری جرمانے بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔

اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کتابوں کے پلاسٹک کور پر پابندی ایکٹ 2026 کے مطابق پہلی بار قانون توڑنے پر 50 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا، جبکہ دوسری مرتبہ خلاف ورزی کی صورت میں یہ جرمانہ بڑھا کر ایک لاکھ روپے تک کیا جا سکتا ہے۔ حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد تعلیمی اداروں، اسکولوں اور بک شاپس میں پلاسٹک کے غیر ضروری استعمال کو کم کرنا اور ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

قانون کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کے مجاز افسران کو خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے، جن کے تحت وہ مختلف بک شاپس، اسٹورز اور تعلیمی مراکز کا معائنہ کر سکیں گے۔ حکام ضرورت پڑنے پر پلاسٹک کور شدہ مواد ضبط کرنے اور موقع پر جرمانہ عائد کرنے کے بھی مجاز ہوں گے۔

عیدالاضحیٰ کب ہو گی ، متوقع تاریخ سامنے آگئی،جا نئے تفصیلات

بل میں کچھ اہم استثنیٰ بھی شامل کیے گئے ہیں۔ بایو ڈی گریڈ ایبل مواد، ہارڈ بیک کورز اور نایاب یا قیمتی کتابوں کے حفاظتی کور اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے تاکہ کتابوں کی حفاظت اور خصوصی اشاعتوں کو نقصان نہ پہنچے۔یہ بل اس سے قبل سینیٹ سے بھی منظور ہو چکا تھا جبکہ قومی اسمبلی میں اسے سید نوید قمر نے پیش کیا۔

متعلقہ خبریں