کراچی میں گرفتار مبینہ منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی PinkyAudioLeak کی مبینہ لیک آڈیو نے ہلچل مچا دی ہے۔ وائرل ہونے والی آڈیو میں ایک خاتون کو نہایت پراعتماد انداز میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر تنقید کرتے اور خود کو “برانڈ” قرار دیتے سنا جا سکتا ہے۔
مبینہ آڈیو میں خاتون یہ کہتے ہوئے سنائی دیتی ہے کہ “آپ لوگوں کی عقل گھٹنوں میں ہے” جبکہ وہ یہ دعویٰ بھی کرتی ہے کہ کئی سال تک مختلف افسران اس کے پیچھے لگے رہے مگر اسے گرفتار نہیں کر سکے۔ آڈیو میں مزید کہا گیا کہ “جس دن دماغ سے سوچنا شروع کرو گے، پنکی کی طرح برانڈ بن جاؤ گے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ؟ اہم خبر سامنے آگئی
ایک اور حصے میں مبینہ طور پر خاتون یہ چیلنج دیتی سنائی دیتی ہے کہ “پورے کراچی میں کام کر رہی ہوں، اٹھا لو اگر اٹھا سکتے ہو۔
یاد رہے کہ انمول عرف پنکی کو حال ہی میں کراچی میں ایک مبینہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس کے قبضے سے منشیات، اسلحہ اور کیمیکل برآمد ہوئے تھے جبکہ اس پر کراچی سمیت دیگر شہروں میں منشیات سپلائی کرنے کے الزامات ہیں۔ اس سے قبل عدالت میں بغیر ہتھکڑی پیشی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس کے رویے پر سخت تنقید سامنے آئی تھی۔
اب نئی لیک آڈیو نے اس پورے کیس کو مزید سنسنی خیز اور توجہ طلب بنا دیا ہے۔















