اہم خبریں

پنکی گرفتار،پولیس کی جانب سے پروٹوکول میں عدالت پیش،نیٹ ورک بے نقاب،اہم انکشافات،جا نئے تفصیل

کراچی میں مبینہ طور پر اعلیٰ معیار کی منشیات کے بڑے نیٹ ورک سے جڑی خاتون ملزمہ انمول عرف پنکی pinki کو عدالت میں بغیر ہتھکڑی کے پیش کیا گیا۔۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمہ نہایت اعتماد اور سکون کے ساتھ عدالت کے کوریڈور میں چل رہی تھی جبکہ ساتھ موجود پولیس اہلکار اسے بغیر کسی سخت سیکیورٹی کے لے جا رہے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق انمول عرف پنکی کو گارڈن پولیس نے انٹیلی جنس اداروں کی اطلاع پر ایک خفیہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ تفتیشی حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزمہ کراچی سمیت لاہور اور اسلام آباد میں بھی مبینہ طور پر کوکینCocaine اور دیگر مہنگی منشیات کی سپلائی کے وسیع نیٹ ورک سے منسلک تھی۔ پولیس کے مطابق اس نیٹ ورک میں وائٹ کوک اور گولڈن کوک جیسی مہنگی اور خطرناک منشیات شامل تھیں جن کی سپلائی پوش علاقوں تک کی جاتی تھی۔

چھاپے کے دوران پولیس نے مبینہ طور پر کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، مختلف کیمیکلز، ایک خفیہ منشیات لیبارٹری، اسلحہ اور گولیاں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزمہ موبائل ڈرگ لیبارٹری استعمال کرتی تھی جبکہ آن لائن رائیڈرز، خصوصاً خواتین رائیڈرز کے ذریعے ڈیفنس، کلفٹن اور دیگر اہم علاقوں میں منشیات پہنچائی جاتی تھیں۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ طلباء اور بااثر شخصیات اس مبینہ نیٹ ورک کے کلائنٹس میں شامل تھے۔
حکام نے انکشاف کیا ہے کہ کروڑوں روپے ماہانہ کمانے والی پنکی مڈل پاس ہے، انتہائی مطلوب ترین خاتون کو چلتی پھرتی لیب کے ساتھ گرفتار کیا گیا، جو مکمل طور پر کوکین کا پروڈکشن یونٹ چلاتی ہے، انمول کے قبضے سے 1 کلو ہاف ریڈی کوکین برآمد ہوئی، 15 سے زائد کوکین کے انڈے گولڈن کیپ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔بیش قیمت ہینڈ میڈ ریڈ وائن کی کئی بوتلیں بھی پکڑی گئی ہیں، ملزمہ سے کیٹامائن، ایفیڈرین، میتھ اور لیٹوکین بھی برآمد ہوئے، ملزمہ کے قبضے سے ایک پستول اور کئی راؤنڈز بھی ملے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ انمول عرف پنکی 300 گرام کوکین سے 1 کلو کوکین تیار کرتی ہے، ایک کوکین کے انڈے کی قیمت 8 لاکھ سے زائد ہے، اور وہ پاکستان کی مہنگی ترین کوکین خود بناتی ہے، عام کوکین 8 سے 10 ہزار روپے گرام مل جاتا ہے، انمول وائٹ کوک 25 ہزار گولڈن کوک 40 ہزار میں فروخت کرتی ہے۔

حکام کے مطابق اپنی لیبارٹری میں کوکین تیار کرنے کے بعد انمول پنکی پہلے خود تجربہ کرتی ہے، دوران تفتیش اس نے اہم ترین انکشافات کیے ہیں، صرف کراچی میں پنکی کے 800 سے زائد کسٹمرز موجود ہیں، وہ پولیس سمیت دیگر اداروں کے ملازمین سے بھی رابطے میں تھی۔

کے پی سے افسوسناک خبر،زمین خون سے نہا گئی،چار بھائیوں سمیت جا نئے کتنا جا نی نقصان ہوا
گرفتار ملزمہ نے کراچی میں سپلائی کے لیے 4 رائڈرز رکھے ہوئے ہیں، ہر رائڈر کو ماہانہ تنخواہ اور کرایہ پر گھر بھی پنکی نے دلوایا، اور ہزاروں گاہکوں سے انمول پنکی خود رابطے میں رہتی ہے، خاتون منشیات سپلائر کو سڑک پر پیسے بانٹنے کی بھی عادت ہے، کبھی ایک دن میں بھی چالیس پچاس لاکھ روپے بانٹ دیتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات درج ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ عدالت نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں