اہم خبریں

کے پی سے افسوسناک خبر،زمین خون سے نہا گئی،چار بھائیوں سمیت جا نئے کتنا جا نی نقصان ہوا

خیبر پختونخوا کے KhyberPakhtunkhwa ضلع نوشہرہ Nowsheraکے علاقے میاں عیسیٰ میں زمین اور راستے کے تنازع نے خوفناک رخ اختیار کرتے ہوئے سات افراد کی جان لے لی، جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔Crime واقعے نے پورے علاقے کو سوگ اور خوف کی فضا میں مبتلا کر دیا، جہاں ہر آنکھ اشکبار اور ہر زبان پر افسوس کے الفاظ ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق فریقین کے درمیان کافی عرصے سے چند گز زمین اور راستے کے استعمال پر کشیدگی جاری تھی، تاہم گزشتہ روز یہ تنازع اچانک خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا۔

ڈی ایس پی اکوڑہ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تین اجرتی قاتلوں نے مخالف فریق پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کی آواز سنتے ہی علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ خواتین اور بچے چیختے چلاتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ واقعے کے بعد مشتعل مقامی افراد نے حملہ آوروں کا تعاقب کیا، جس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور تینوں مبینہ قاتل مارے گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ علاقے میں کشیدگی برقرار ہے جبکہ مزید ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
آبنائے ہرمز بحران، روس سے تیل کی درآمدات بڑھانے پر غور کر رہے ہیں: سفیرِ پاکستان

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت تنازع حل کرا دیا جاتا تو اتنا بڑا سانحہ پیش نہ آتا۔ سوشل میڈیا پر بھی یہ افسوسناک واقعہ تیزی سے زیر بحث ہے اور صارفین زمین کے جھگڑوں پر بڑھتے تشدد پر شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ کئی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دیہی علاقوں میں زمین اور راستوں کے تنازعات کے حل کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید قیمتی جانیں ضائع نہ ہوں۔

متعلقہ خبریں