اسلام آباد (اے بی این نیوز)سینیٹر دنیش کمار نے حکومت کو تجویز پیش کی کہ لوگوں کو ایران سے پٹرول لاکر بیچنے کی اجازت دی جائے، اس فیصلے سے پاکستان میں پٹرول 300 روپے فی لیٹر کی قیمت پر دستیاب ہو سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر دنیش کمار نے بلوچستان کے عوام کے روزگار اور سستا پٹرول فراہم کرنے کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کیں۔
سینیٹر دنیش کمار نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو ایران سے پٹرول لا کر فروخت کرنے کی باقاعدہ اجازت دی جائے، اگر حکومت اس فیصلے پر عملدرآمد کرتی ہے تو پاکستان میں پٹرول 300 روپے فی لیٹر کی قیمت پر دستیاب ہو سکے گا۔
انہوں نے تجویز دی کہ ایران سے لائے گئے پٹرول کو قانونی قرار دیا جائے، جس سے ملکی ڈالرز کی بھی بچت ہوگی۔سینیٹر نے مزید کہا کہ اس اقدام سے پنجاب کے عوام بھی بلوچستان کے لوگوں کی کوششوں کو سراہیں گے۔
مزید پڑھیں۔پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کی فروخت 22 مئی سے شروع ہوگی















