اہم خبریں

مراد سعید نےکہاں کہاں وقت گزارا، ساری کہانی سنا دی

پشاور(نیوز ڈیسک)9مئی مقدمات میں روپوش پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نےکہاں کہاں وقت گزارا، ساری کہانی سنا دی۔

مراد سعید کاویڈیو بیان میں کہناتھا کہ کچھ عرصے کیلئے میں خالد خورشید کے ساتھ گلگت بلتستان چلا گیا،خالد خورشید کیساتھ میرا بھائیوں جیسا تعلق ہے،انہوں نے میرا بہت خیال رکھا۔اس کے بعد عمران خان کا خالد خورشید کو فون آیا، وہ مجھے واپس زمان پارک لے کر گئے،زمان پارک میں نے کچھ دن قیام کیااوریہاں قاسم اور سلیمان کے کمرے میں رہنے لگا۔

مراد سعید کاکہناتھا کہ ایک موقع ایسا آیا کہ عمران خا ن کی پیشی پر میں ان کے ساتھ چلا گیا، اس پر بانی پی ٹی آئی نے سخت ناراضگی کااظہار کیا ،ان کے الفاظ تھے کہ بہادری اور بیوقوفی میں فرق ہوتا ہے،مرکرتم کیا کرلوگے،کیا فائدہ ایسی بیوقوفی کا،اس کے بعد عمران خان نے اپنی سکیورٹی ٹیم کو تاکید کی کہ مراد سعید کارکنوں کے پاس کیمپوں میں نہ جانے پائےمجھے لوگوں سے ملاقات سے بھی روکا گیا۔

روپوش پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ مجھے یادہے کہ جب مجھے زندہ یا مردہ پکڑنے کے احکامات جاری ہوئے تھے،اس کے بعد زمان پارک میں رہتے ہوئے بھی میں نے کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کی،

مراد سعید کاکہناتھا کہ مجھے یاد ہے مئی کا مہینہ تھا جب عمران خان اور بی بی نے مجھے دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا، اس وقت مجھے تسبیح اور کھجوریں دی گئیں کہ پتہ نہیں آپ کیسے ،کب اور کہاں پہنچو گے،مجھے عمران خان کا بلٹ پروف جیکٹ بھی پہننے کیلئے دیا گیا،انہوں نے ہر چیز کا خیال رکھا، یہ میری عمران خان کیساتھ آخری ملاقات تھی

مراد سعید کاکہناتھا کہ عمران خان نے اس وقت مجھے تاکید کی تھی کہ کسی کے کہنے پر کسی خبر پر بھی باہر نہیں نکلنا، احتیاطی تدابیر کا مجھے کہا گیا،میں جب بھی ٹوئٹ کرتا تھا مجھے پیغام مل جاتا تھا کہ سوشل میڈیا استعمال نہ کرو،کیونکہ آپ کی گرفتاری کیلئے نہ صرف ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں بلکہ آپ کا سوشل میڈیا بھی مانیٹر ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔ممبر سندھ ارسا محمد احسان الحق لغاری عہدے سے مستعفی

متعلقہ خبریں