Rawalpindi کے علاقے دھمیال میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک نوجوان زین شاہ Zain Shah Murderکے قتل اور اس کی لاش کو موٹر سائیکل سےmurder باندھ کر گلیوں میں گھسیٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق زین شاہ کو فائرنگ اور تشدد کے ذریعے قتل کیا گیا۔ بعد ازاں ملزمان نے Rawalpindi Crime مبینہ طور پر لاش کو موٹر سائیکل کے ساتھ باندھ کر محلے میں گھسیٹا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ واقعہ پہلے ہونے والے ایک اور قتل کا ردعمل معلوم ہوتا ہے، جس میں سراج محسود نامی دکاندار کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد دونوں گروہوں کے درمیان دشمنی مزید شدت اختیار کر گئی۔
ثنا یوسف قتل کیس،اہم پیش رفت،بیانات اور جرح کا مرحلہ تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ زین شاہ کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر لے جا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی تشدد کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ جسم پر گھسیٹے جانے کے نشانات پائے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے، جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔















