اہم خبریں

مریم نواز کا بہادر شہری کو زبردست خراج تحسین پیش،شہید شہری کی جرات نے بڑے سانحہ کو ٹال دیا

Maryam Nawaz نے اٹک میں خودکش حملہ ناکام بنانے والے بہادر شہری اور پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے جنڈ کے نوجوان اور جنڈ خوشحال گڑھ چیک پوسٹ پر دہشتگردی Suicide Bomberکی کوشش ناکام بنانے والے شہریوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی جرات نے ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا۔

انہوں نے واقعے میں شہید ہونے والے لیاقت کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب کو محفوظ بنانے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

ایک اور خود کش حملہ ناکام،بہادر شہری نے جان قربان کر کے درجنوں زندگیاں بچا لیں

اٹک پولیس ٹیم کو بھی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ کارکردگی پر سراہا گیا، جس کی وجہ سے دہشتگردی کے ممکنہ بڑے واقعے کو روکا جا سکا۔حکام کے مطابق اس طرح کے واقعات میں عوام اور سیکیورٹی اداروں کا مشترکہ کردار امن و امان برقرار رکھنے میں انتہائی اہم ہے۔

متعلقہ خبریں