سوات کے سیاحتی مقام کالام Kalam, Swatمیں سیاحوں اور مقامی ٹرانسپورٹرز کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس فوری طور پر متحرک ہو گئی۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کچھ مقامی ٹرانسپورٹرز نے سیاحوںMahodand Lake کو نجی کوسٹر کے ذریعے مہوڈنڈ جانے سے روکنے کی کوشش کی اور انہیں مقامی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے پر مجبور کیا۔ واقعے کے دوران سیاحوں اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے Swat کی کالام پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں 29 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں دفعہ 506، 347، 147 اور 149 شامل کی گئی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
گلگت بلتستان ن اسمبلی انتخابات،ن لیگ نے 22 حلقوں میں اپنے امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان کر دیا
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سیاحوں کو ہراساں کرنے یا زبردستی مخصوص ٹرانسپورٹ استعمال کروانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ سیاحتی مقامات پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مزید اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
بعض مقامی ڈرائیوروں نے اپنی گاڑیوں میں مہوڈنڈ جانے والے سیاحوں کو روک کر کہا کہ سیاح صرف مقامی ٹیکسی سروس استعمال کریں۔ ایسے واقعات نہ صرف سیاحت کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ علاقے کے مثبت تشخص کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ کئی افراد نے مقامی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سیاحوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور تعاون کا مظاہرہ کریں کیونکہ سیاحت ہی علاقے کی معیشت کا اہم ذریعہ ہے۔واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس بھی متحرک ہوئی اور متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ گرفتاریوں کیلئے کارروائی جاری ہے۔
















