اسلام آباد انتظامیہ نے توانائی بچت اور کفایت شعاری پالیسی کے تحت شہر بھر میں دکانوں، مارکیٹس اور شاپنگ مالزMarket Timings کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز ہفتے Shops Closing Timeکے ساتوں دن رات 8 بجے بند کیے جائیں گے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہری سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے بعض شعبوں کو اس پابندی سے استثنیٰ بھی دیا گیا ہے۔ فارمیسیز، اسپتال، پیٹرول پمپس، ڈیری شاپس، اسپورٹس فیسلٹیز اور آئی ٹی و کال سینٹرز رات 10 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔
اسی طرح ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس اور کریانہ اسٹورز کو بھی رات 10 بجے تک کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز پر کسی قسم کی وقت کی پابندی لاگو نہیں ہوگی۔
وجے نے وزارتِ اعلیٰ سنبھالتے ہی استعفیٰ دیدیا
نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز، مارکیز اور دیگر تقریباتی مقامات بھی رات 10 بجے تک اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے، اور یہ پالیسی نجی تقریبات پر بھی لاگو ہوگی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد توانائی کے استعمال میں کمی لانا اور قومی سطح پر کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے، تاہم عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف شعبوں کو ریلیف بھی فراہم کیا گیا ہے۔















