امریکی صدرTrump نے ایران کے بارے میں اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ تہران کو میدانِ جنگ Iran USA Tensions میں فوجی ناکامی کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے اور ممکن ہے کہ ایرانی قیادت ابھی اس حقیقت کو پوری طرح تسلیم نہ کر رہی ہو۔
ان کے مطابق وہ اس وقت ایرانی قیادت سے براہِ راست یا بالواسطہ طور پر صورتحال کو سنبھالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور انہیں توقع ہے کہ ایران جلد موجودہ حالات کی نزاکت کو سمجھ لے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے حوالے سے امریکہ اپنی فوجی اور سیاسی حکمت عملی پر مسلسل کام کر رہا ہے تاکہ خطے میں توازن اور اپنے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔















