اہم خبریں

بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میں اذان اویس اور عبداللہ فضل کا ڈیبیو،کیپ مل گئی

ڈھاکہ (اے بی این نیوز)بنگلادیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل کو ٹیسٹ کیپ دے دی گئی۔

ڈھاکا میں ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 21 سالہ اذان اویس کو محمد رضوان اور 23 سالہ عبداللّٰہ فضل کو کپتان شان مسعود نے ٹیسٹ کیپ دی۔

بیٹر اذان اویس کا کہنا ہے کہ بچپن میں والد نے میری کرکٹ کی کوچنگ کی، تاہم پڑھائی کی وجہ سے کرکٹ کھیلنا چھوڑ دی تھی اور پھر 16 سال کی عمر میں دوبارہ سے کرکٹ کا آغاز کیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مختلف مرحلوں میں مختلف کوچز ملتے رہے جس سے میرے کھیل میں نکھار آیا ہے۔

اذان اویس نے بتایا کہ مجھے پرفارمنس کے بعد 2 سے 3 سال کرکٹ نہیں ملی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گھٹنے کی انجری کے باعث بابر اعظم اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: ایران امریکہ جھڑپ کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ

متعلقہ خبریں