اہم خبریں

ایران نے فتح کا جشن منا نے کا اعلان کر دیا،جا نئے تفصیلات

ایران Iran کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ایران کی پالیسی ہمیشہ علاقائی تعاون، مشترکہ ترقی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ مثبت تعلقات پر مبنی رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی قسم کی اجارہ داری پر یقین نہیں رکھتا، تاہم آبنائے ہرمزStrait of Hormuz ایران کی جائز ملکیت ہے اور اب تہران اس اہم بحری گزرگاہ پر مؤثر کنٹرول کیلئے پُرعزم ہے۔

نائب ایرانی صدر نے بیان میں کہا کہ ایران نے برسوں تک اپنے اس اسٹریٹجک اثاثے کا مکمل استعمال نہیں کیا، لیکن موجودہ علاقائی حالات کے بعد نئی حکمت عملی پر کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ کے بعد خطے میں تعاون، تجارت اور اقتصادی روابط کے فروغ کو ترجیح دی جائے گی تاکہ پورے خطے کو ایک مضبوط معاشی مرکز میں تبدیل کیا جا سکے۔

سیاسی ہلچل مچ گئی،اہم وزیر کو برطرف کر دیا گیا،جا نئے تفصیل

محمد رضا عارف کے مطابق ایران خطے میں پائیدار سلامتی کیلئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے مسائل کا حل بیرونی مداخلت کے بجائے علاقائی تعاون میں موجود ہے اور ایران اس مقصد کیلئے سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

انہوں نے ایرانی عوام کو جنگ کے حقیقی فاتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم نے سخت حالات میں اتحاد اور استقامت کا مظاہرہ کیا، اور جلد فتح کا جشن منایا جائے گا۔ ان کے بیان کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورتحال، عالمی تیل مارکیٹ اور بحری سلامتی کے معاملات ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

سیاسی و معاشی ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تیل گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، اس لیے ایران کے حالیہ بیانات عالمی توانائی مارکیٹس، شپنگ سیکٹر اور خلیجی سیاست پر گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی ایران کے اس مؤقف پر شدید بحث جاری ہے، جہاں صارفین خطے کی کشیدگی، عالمی طاقتوں کے کردار اور ممکنہ معاشی اثرات پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں