اسلام آباد ( رضوان عباسی )وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے وزیر چوہدری محمد رشید کو وزارت سے برطرف کر دیا۔ چوہدری محمد رشید پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے وزیر تھے۔
چوہدری محمد رشید کی برطرفی کی خبر میڈیا کوآرڈینیٹر عزادار کاظمی نے سوشل میڈیا پر جاری کی۔
ذرائع کے مطابق چوہدری محمد رشید کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی خبروں کے بعد برطرفی کا فیصلہ۔ چوہدری محمد رشید کی رانا ثناء اللہ سے ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔
رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی خبر سامنے آنے پر حکومت میں تشویش پیدا ہوئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے سیاسی صورتحال کے پیش نظر فوری فیصلہ کرتے ہوئے وزارت واپس لے لی۔
آزاد کشمیر کی سیاست میں نئی ہلچل، چوہدری محمد رشید کی برطرفی کے بعد قیاس آرائیاں۔
چوہدری محمد رشید کی برطرفی آئندہ سیاسی صف بندی کا اشارہ۔ چوہدری محمد رشید کی ممکنہ سیاسی حکمت عملی پر آزاد کشمیر کی سیاست میں بحث شروع ہوگئی ۔















