اہم خبریں

ایران،امریکہ مذاکرات اپ ڈیٹ آگئی،جا نئےتفصیلات

ایرانی وزارت خارجہ Iranکے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثالثی کے ذریعے موصول ہونے والے پیغامات کا تہرانTehran میں تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایران نے ابھی تک کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا اور مختلف سفارتی پہلوؤں پر غور جاری ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کو تاحال کوئی باضابطہ جواب نہیں دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ایران تمام سفارتی رابطوں اور موصول ہونے والی تجاویز کا احتیاط سے جائزہ لے رہا ہے تاکہ قومی مفادات کے مطابق فیصلہ کیا جا سکے۔

قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، بابر اعظم پہلے ٹیسٹ سے باہر،وجہ سامنے آگئی،جا نئے

دوسری جانب عالمی سطح پر بھی ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ پیش رفت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ توانائی مارکیٹس، خلیجی خطے اور عالمی سفارتکاری میں بھی غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

متعلقہ خبریں