اہم خبریں

میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا،جا نئے تفصیلات

بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحاناتMatric Result کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں ہزاروں طلبہ کی محنت اور کامیابیوں نے تعلیمی میدان میں اہم سنگ میل قائم کیا ہے۔ بورڈ اعلامیے کے مطابق اس سال ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی،جا نئے فی لٹر قیمت کیا ہو نے جارہی ہے

نتائج کے مطابق بی آر سی لورالائی کے طالب علم احمد نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ژوب ریذیڈینشل کالج کے مطیع اللہ نے 1050 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ یونس خان اور محمد مدثر نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کر کے نمایاں کامیابی سمیٹی۔

تعلیمی بورڈ کے مطابق نویں جماعت میں کامیابی کا تناسب 73 فیصد جبکہ دسویں جماعت میں یہ شرح 89 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے، جو گزشتہ سالوں کے مقابلے میں بہتر تعلیمی کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔ دسویں جماعت کے امتحان میں 69 ہزار سے زائد طلبہ کو کامیاب قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں