اہم خبریں

تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیوں میں بھی کلاسز؟ نیا شیڈول تیار؟جا نئے تفصیل

پنجاب بھر کے نجی اسکولوں Punjab Schoolsنے گرمیوں کی طویل تعطیلات کے دوران سمر کیمپسSummer Camps اور مختصر دورانیے کی کلاسز کی اجازت مانگ لی ہے۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالیہ غیر اعلانیہ تعطیلات اور تعلیمی رکاوٹوں کی وجہ سے طلبہ کو شدید تعلیمی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث لرننگ گیپ بڑھ رہا ہے۔

نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ موسمِ گرما کی چھٹیوں میں صبح 7 بجے سے 10 بجے تک تین گھنٹے کی کلاسز کی اجازت دی جائے تاکہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے محفوظ رہتے ہوئے طلبہ اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں۔ اسکول مالکان کے مطابق صبح کے اوقات میں موسم نسبتاً بہتر ہوتا ہے، اس لیے یہ شیڈول طلبہ کیلئے زیادہ محفوظ اور مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن ماضی میں ایک ماہ کیلئے سمر کیمپس کی اجازت دیتا رہا ہے، تاہم اس سال حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ تعلیمی حلقوں میں اس تجویز پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جہاں کچھ والدین تعلیمی تسلسل کیلئے اسے مثبت قدم قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض افراد گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں پر اضافی تعلیمی دباؤ پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں