عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس Gold Price7.5.26میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان میں سونا نئی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ ڈیل، عالمی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب بڑھتی دلچسپی نے مارکیٹ میں شدید تیزی پیدا کردی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 7800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے تک جا پہنچا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6687 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 25 ہزار 893 روپے ہوگئی۔
سپریم لیڈرسے ایرانی صدر کی طویل ترین ملاقات، اہم فیصلے،جا نئے تفصیل
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 78 ڈالر مہنگا ہوکر 4744 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ چاندی 373 روپے اضافے کے بعد 8445 روپے ہوگئی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق 22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط سونے کے نرخوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث زیورات خریدنے والے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ جیولرز کا کہنا ہے کہ عالمی سیاسی کشیدگی، ڈالر کی صورتحال اور سرمایہ کاری کے رجحانات براہِ راست سونے کی قیمتوں کو متاثر کر رہے ہیں۔















