اہم خبریں

بڑا سفارتی فیصلہ، پشاور قونصل خانہ بند، نئی حکمت عملی سامنے آگئی،جا نئے تفصیل

پشاورPeshawar میں امریکی قونصل خانےUS consulate کو بند کرنے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد سفارتی حلقوں میں اہم پیش رفت پر بحث Pakistan US relations شروع ہو گئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے اعلامیے کے مطابق یہ اقدام سفارتی عملے کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کے تحت کیا گیا ہے، جبکہ اس فیصلے کو خطے کی بدلتی سیکیورٹی صورتحال سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا سے متعلق سفارتی امور اب اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے کے ذریعے انجام دیے جائیں گے، جس کے تحت رابطوں کا نیا طریقہ کار متعارف کرایا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کے باوجود پاکستان کے ساتھ تعلقات اور پالیسی ترجیحات میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

مزید کہا گیا ہے کہ پشاور میں امریکی موجودگی کے خاتمے کے باوجود مقامی حکومت اور عوام کے ساتھ روابط برقرار رکھے جائیں گے، جن کا مقصد اقتصادی تعاون، علاقائی استحکام اور باہمی مفادات کو فروغ دینا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں موجود سفارتی دفاتر کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم بھی دہرایا گیا۔

متعلقہ خبریں