امریکی سینٹرل کمانڈ United States Central Command نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج عمان میں ایک ایرانی بحری جہاز OilTanker کو فضائی کارروائی کے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا۔ اس پیش رفت کے بعد خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
بیان کے مطابق ایرانی پرچم بردار ایک خالی آئل ٹینکر ایران کی بندرگاہ کی جانب جا رہا تھا، تاہم عملے کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر امریکی لڑاکا طیاروں نے کارروائی کی۔ سینٹ کام کے مطابق اس آپریشن کے دوران جہاز کے اسٹیئرنگ سسٹم کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث وہ مکمل طور پر غیر فعال ہو گیا۔
امریکی دباؤ مسترد، خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں، اسپیکر محمد باقر قالیباف
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد مذکورہ بحری جہاز اپنی منزل کی جانب سفر جاری نہ رکھ سکا اور اسے روک دیا گیا۔ تاہم اس واقعے پر ایرانی حکام کی جانب سے فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔
ماہرین کے مطابق خلیج عمان اور آبنائے ہرمز کے گرد جاری کشیدگی عالمی تجارت اور توانائی سپلائی کے لیے حساس صورتحال اختیار کر چکی ہے، اور اس طرح کے واقعات خطے میں مزید تناؤ کا باعث بن سکتے ہیں۔
CENTCOM, IranUSConflict, GulfOfOman, OilTanker, NavalTensions, MiddleEast, BreakingNews, Geopolitics, MaritimeSecurity















